Voice of Asia News

سٹیزن پورٹل، شہری غیر مطمئن، وزیر اعظم نے بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد( وائس آف ایشیا ) پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایات کے حل کے سلسلے میں شہریوں کے عدم اطمینان کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے شکایات سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل پر اداروں کی جانب سے شکایات میں کوتاہی برتنے کے معاملے پر وزیر اعظم آفس نے نوٹس لے لیا ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ شہری شکایات کے حل پر غیر مطمئن ہیں۔وزیر اعظم کی جانب سے اس صورت حال پر اظہار برہمی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کے خلاف شکایات پر تحقیقات کا حکم جاری کر دیا گیا ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ شہریوں کی شکایات پر متعلقہ اداروں کے بیانات میں تضاد پایا گیا، جس پر وزیر اعظم کی ہدایت پر 1 لاکھ 6 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم سٹیزن پورٹل کی بڑی کامیابی ، ممبران کی تعداد 26 لاکھ سے تجاوز کر گئیاس سلسلے میں یکم جنوری سے 30 اپریل تک حل کی جانے والی شکایات کو مرحلہ وار کھولا جائے گا، وزیر اعظم آفس کے مطابق شہریوں کی شکایات کے حل سے متعلق اداروں نے غلط بیانی کی، شہری اداروں کی جانب سے شکایات کے حل پر مطمئن نہیں تھے، شکایات کو دوبارہ کھول کر ان کا میرٹ پر حل یقینی بنایا جائے گا۔ذرایع نے بتایا کہ پنجاب سے 17,661، سندھ سے 3,256 شکایات کھلیں گی، خیبر پختون خوا سے 5,346 شکایات دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاق سے 12,340 جب کہ بلوچستان سے 482 شکایات دوبارہ کھولی جائیں گی۔
وائس آف ایشیا،20 مئی2020خبر نمبر 96

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے