Voice of Asia News

وزیراعلی پنجاب نے ایل ڈی ایانصاف ویب پورٹل،موبائل پورٹل لانچ کر دیا

لاہور( وائس آف ایشیا ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایل ڈی ایانصاف ویب پورٹل،موبائل پورٹل لانچ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے ایل ڈی ایانصاف ویب پورٹل،موبائل پورٹل لانچ کر دیا۔اس موقع پر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز نے ملازمین کی جانب سے کرونا فنڈ کے لیے وزیراعلی پنجاب کو27 لاکھ کا چیک دیا۔سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہریوں کوآن لائن درخواستیں دینے کی سہولت فراہم کر دی ہے،شہریوں کی شکایات کے بلا رکاوٹ اندراج کے لیے اہم ترین اقدام ہے،شہریوں کی درخواستو ں پر سے کم وقت میں عملدرآمد ممکن ہو سکے گا۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ایل ڈی اے فعال طور پر شہریوں کی خدمت کر سکے گا،ایل ڈی اے آفس آنے کے لیے وائس آف ایشیا اپوائنمنٹ حاصل کی جاسکیگی،مختلف قسم کی درخواستیں وائس آف ایشیا جمع کرائی جا سکیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی احکامات وائس آف ایشیا جمع کروائے جاسکیں گے،مختلف قسم کے سوالات وائس آف ایشیا کیے جا سکیں گے،ایل ڈی اے کے کاموں میں شہریوں کی شرکت ممکن ہو سکیگی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز جوہر ٹان لاہور میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔۔
وائس آف ایشیا،20 مئی2020خبر نمبر 97

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے