Voice of Asia News

وزیراعظم سے عثمان ڈار کی ملاقات، ٹائیگرزفورس کو سندھ میں متحرک کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( وائس آف ایشیا ) وفاقی حکومت نے ٹائیگرز فورس کو سندھ میں متحرک کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی اس موقع پر ٹائیگرزفورس سے متعلق ملک بھر میں اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے ٹائیگرز فورس کو سندھ میں متحرک کرنے کے لیے انتظامی امور گورنر سندھ عمران اسماعیل کو سونپنے کی منظوری دے دی، حتمی اعلان معاون خصوصی عثمان ڈار پریس کانفرس میں کریں گے۔ملاقات کے دوران صوبائی حکومت کے فیصلوں کا مزید انتظار نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔خیال رہے کہ کروناوائرس کے تناظر میں خصوصی طور پر ٹائیگرز فورس تشکیل دی گئی جو ملک میں عوام کی مدد اور مستحقین تک راشن پہنچانے کے علاوہ حکومتی احکامات کے مطابق دیگر امور بھی بخوبی انجام دے رہی ہے۔اپنے حالیہ بیان میں معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کرونا ریلیف ٹائیگرفورس وبا کے بعد گریں فورس میں بدل جائے گی، ٹائیگرفورس ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گی، وزیر اعظم ٹائیگرفورس کے ایک ایک ممبر کو قومی سرمایہ قرار دیتے ہیں، فورس مشکل حالات میں زبردست کام کررہی ہے۔
وائس آف ایشیا،20 مئی2020خبر نمبر 98

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے