Voice of Asia News

اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی17 جون تک ملتوی

 
اسلام آباد( وائس آف ایشیا )سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی17 جون تک ملتوی کر دی گئی کیس کی سماعت گزشتہ روز احتساب عدالت کورٹ روم نمبر ایک کے جج محمد بشیر نے کی نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر افضل قریشی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزمان اور ان کے وکلا کرونا وائرس کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریفرنس کا مکمل ریکارڈ طلب کیا تھاتبسم اسحاق ڈار کی گھر نیلامی کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے ہائیکورٹ سے ریکارڈ واپس آنے پر ہی ریفرنس پر مزید کارروائی ہو گی کیس کی سماعت 17 جون تک بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ۔
وائس آف ایشیا،20 مئی2020خبر نمبر 104

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے