Voice of Asia News

جج ویڈیو سکینڈل کے دو ملزمان نے دہشت گردی کی دفعات کو چیلنج کر دیا

اسلام آباد( وائس آف ایشیا )انسداد دہشتگردی عدالت میں جج ویڈیو اسکینڈل کے دو ملزمان نے دہشتگردی کی دفعات کو چیلنج کر دیا حمزہ عارف اور نادر خان نے عدالت میں درخواستیں دائر کر دیں درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ دونوں ملزمان کی مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کی جائیں درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ دہشتگردی کی دفعات کا اس مقدمے پر اطلاق نہیں ہوتاایف آئی اے نے بدنیتی سے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کیں ملزمان نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ دہشتگردی کی دفعات کو ختم کیا جائیجج راجہ جواد عباس نے ملزمان کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیئے۔
وائس آف ایشیا،20 مئی2020خبر نمبر 105

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے