Voice of Asia News

روس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں شدت سے اضافہ

 
ماسکو( وائس آف ایشیا ) روس میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 8764 افراد متاثر ہونے کے بعد مجموعی تعداد 308,705 سے تجاوز کرگئی ہے روسی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں شدت سے اضافہ ہورہا ہے تقریباً ایک روز میں آٹھ ہزار سے زائد افراد وباء سے متاثر ہورہے ہیں محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے مجموعی طورپر 308,705 سے زائد افراد متاثر ہوئے جن میں سے 2972 سے زائد افراد کی اموات ہوئی اور تقریباً 9262 افراد کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیاگیا ملک بھر میں کورونا وائرس وباء تیزی سے پھیلنے کے باعث جاری کردہ لاک ڈاؤن میں مزید اضافہ کردیاگیا ہے ۔
وائس آف ایشیا،20 مئی2020خبر نمبر 106

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے