Voice of Asia News

غیر قانونی بارڈر کرانے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ ایک اردنی شہری زخمی

 
یروشلم( وائس آف ایشیا ) اسرائیلی فورسز نے اردن شہری کو غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کر کے اسرائیل داخل ہونے کی کوشش میں گولی مار کر زخمی کردیا۔ اسرائیلی سیکیورٹی حکام نے اپنے جاری بیان میں بتایا کہ مشتبہ شخص کو فوج اور پولیس نے بارڈر کے قریب گشت کرتے دیکھا تھا نگرانی کرنے پر پتہ چلہ کے 49سالہ اردن شہری ہتھیاروں کی سمگلنگ کی کوشش کررہا تھا اور اس کے ساتھ ایک اور شخص بھی واقعہ میں ملوث تھا ۔ فوج کی کارروائی سے ایک شخص زخمی اور دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ زخمی شخص کو اسرائیلی فوج نے ہسپتا ل منتقل کرکے اس کے قبضے سے چھ رائفلیں اور اضافی سمگل شدہ اسلحہ ضبط کرلیا گزشتہ ایک ہفتے میں یہ دوسرا اسرواقع ہے جو اسرائیلی سرحد پر پیش آیا اس سے قبل بھی اسرائیلی فوج نے لبنان سے اسرائیلی حدود میں داخل ہونے والے شخص کو گولی مار کر زخمی کردیا تھا ۔
وائس آف ایشیا،20 مئی2020خبر نمبر 107

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے