Voice of Asia News

دارالعلوم دیوبند نے نماز عید سے متعلق فتوی جاری کر دیا

نئی دہلی( وائس آف ایشیا )دارالعلوم دیوبند نے نماز عید سے متعلق فتوی جاری کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈان کے مدنظر دارالعلوم دیوبند نے فتوی جاری کرتے ہوئے بھارتی مسلمانوں کو گھروں پر نماز عید ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔فتوے میں کہا گیا ہے کہ عید پر لاک ڈان برقرار رہا تو نماز جمعہ کی طرح نماز عید بھی گھروں پر پڑھیں۔دارالعلوم دیوبند کے ترجمان اشرف عثمانی نے کہا کہ یہ فتوی ایک سوال کے جواب میں جاری کیا گیا ہے۔فتوی میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی وجہ سے عید کی نماز کی کوئی صورت نہیں بن پاتی ہے تو پریشان نہ ہوں مجبوری کے سبب ان پرنمازعید معاف ہوگی۔البتہ ایسے افراد جو نمازیں نہ پڑھ پائیں وہ اپنے اپنے گھروں میں دو یا چار رکعت پر مشتمل نماز چاشت کا اہتمام کریں تو بہتر ہوگا۔خیال رہے کہ بھارت میں مہلک کورونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے اور ایک دن میں ریکارڈ 5611 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 106750 تک پہنچ گئی ہے۔ بدھ کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس سے بھارت میں مزید 140 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3303 ہوگئی ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 5611 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔
وائس آف ایشیا،20 مئی2020خبر نمبر 64

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے