Voice of Asia News

ایران کے ساتھ تجارتی ، میں مدد کرنے والی چینی کمپنی بلیک لسٹ ، امریکہ

 
واشنگٹن( وائس آف ایشیا )امریکی وزارت خزانہ نے اعلان کیا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ تجارتی اور کاروباری شعبے میں مدد کرنے والی ایک چینی کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا ہیامریکی وزارت خزانہ طرف سیجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کافی عرصے سے چینی کاروی کمپنی ‘شنگھائی سینٹ لاجسٹک لمیٹڈ ‘ پر نظر رکھی ہوئی تھی۔ یہ کمپنی ایران کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اس نے تہران پر عاید کی گئی امریکی پابندیوں کو غیرموثر بنانے میں ایران کے ساتھ تعاون کیا۔وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق عوامی جمہوریہ چین میں قائم شنگھائی سینٹ لاجسٹک لمیٹڈ کمپنی کو ایرانی دہشت گرد ایئر لائن مہان ایئر کے عمومی فروخت ایجنٹوں کو خدمات فراہم کرتی ہے۔بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایرانی ایئر لائن نے گذشتہ اپریل کے آخر میں وینزویلا میں 6 سے زیادہ طیارے بھیجے تھے۔ اس کے پاس وینزویلا کے شمال مغربی ساحل کے ساتھ واقع ایک بڑی ریفائنری کی مرمت میں مدد کرنے کے لیے جہازوں سے تکنیکی ماہرین کو وینز ویلا لایا گیا۔
وائس آف ایشیا،20 مئی2020خبر نمبر 69

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے