Voice of Asia News

بھارت اقلیتوں کے حوالے سے عالمی قوانین کی پاسداری کرے، مشیر اقوام متحدہ

 
نیویارک ( وائس آف ایشیا ) اقوام متحدہ کے انسانی نسل کشی کی روک تھام کے مشیر نے بھارت میں اقلیتوں سے امتیازی سلوک پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اقلیتوں کے حوالے سے عالمی قوانین کی پاسداری یقینی بنائے۔مشیر یو این سیکریٹری جنرل ایڈم ڈینگ کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کا تحفظ نہ ہونے پر تشویش ہے، بھارت میں اقلیتوں سے ناروا سلوک عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔بھارت اقلیتوں کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی کا یہ کہنا انتہائی تشویش ناک ہے کہ مسلمان برابری والی کیٹگری میں نہیں آتے اور تمام انسان برابر نہیں۔ایڈم ڈینگ نے مزید کہا کہ کورونا وبا کے دوران بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے خلاف حملے بڑھ گئے ہیں، ایسے وقت میں نفرت اور تقسیم کے پھیلاؤ کے بجائے اتحاد اور یکجہتی کا فروغ ضروری ہے۔
وائس آف ایشیا،20 مئی2020خبر نمبر 10

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے