Voice of Asia News

راجر فیڈرر اور رافیل نڈال کا پاکستان کورونا وائرس فنڈز میں عطیہ

 
لندن، اسلام آباد( وائس آف ایشیا )دنیا کے معروف ٹینس اسٹازنوواک جوکووک پاکستان کے مایہ ناز ٹینس اسٹار اعصام الحق کی کورونا وائرس وبا میں عوام کو غذا پہنچانے میں مدد کے لیے اقدامات میں ساتھ دے رہے ہیں۔رافیل نڈال، راجر فیڈرر، ماریا شاراپووا سمیت ثانیہ مرزا نے اسٹارز اگینسٹ ہنگر (بھوک کے خلاف ستارے) مہم میں اپنے دستخط شدہ نشانیاں عطیہ کرچکے ہیں۔اس اقدام کا آغاز گزشتہ ہفتے پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے کیا تھا۔وہ ملک میں لگائے گئے لاک ڈان کے دوران غریب گھرانوں میں راشن تقسیم کر رہے ہیں اور اس کے لیے فنڈز بھی اکٹھا کر رہے ہیں۔ اعصام الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں کورونا وائرس نے ہم سب کو متاثر کیا ہے، میں صرف اس میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہوں اور ضرورتمندوں، غریب اور روزانہ اجرت کمانے والوں کی مدد کی کوشش کر رہا ہوں۔ان کی فلاحی تنظیم اسٹاپ وار اسٹارٹ ٹینس نے رزق فانڈیشن کے ساتھ مل کر اب تک ملک کے سب سے گنجان آباد صوبے پنجاب کے غریب علاقوں میں ڈھائی ہزار گھرانوں کو کھانا فراہم کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ ٹینس سے مجھے یہ موقع اور پلیٹ فارم ملا ہے کہ میں ان لوگوں کی مدد کروں اور یہ وقت کی ضرورت ہے، سب سے اہم چیز انسانیت پر ترس کھانا ہے۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان، پاکستانی کرکٹر شعیب ملک، سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم اور شعیب اختر اور بین الاقوامی اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے بھی اس میں بالترتیب اپنے دستخط شدہ گلووز، شرٹ، بال، ہیلمٹ اور ریکٹ عطیہ کرکے حصہ ڈالا ہے۔24 مئی کو ختم ہونے والے وائس آف ایشیا آکشن سے 10 ہزار گھرانوں کی مدد کے لیے 2 لاکھ 20 ہزار ڈالر اکٹھا ہونے کی امید ہے۔
وائس آف ایشیا،20 مئی2020خبر نمبر 87

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے