Voice of Asia News

نسیم شاہ کاون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی ملک کیلئے کارنامے سر انجام دینے کا عزم

لاہور(وائس آف ایشیا ) فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی ملک کیلئے کارنامے سر انجام دینے کا عزم ظاہر کردیا۔ پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نوجوان پیسر نے کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اسٹار کرکٹرز کو پریکٹس کرواتے ہوئے رشک کرتا تھا کہ کبھی مجھے بھی ملک کی نمائندگی کا موقع ملے گا۔دو سال میں ہی میرا یہ خواب پورا ہوگیا، پاکستان کے لیے کھیلا اور اب سنٹرل کنٹریکٹ بھی مل گیا، آسٹریلیا کیخلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں زیادہ بہتر پرفارم کرنے میں کامیاب نہیں ہوا،بہرحال ہمت نہیں ہاری اور محنت کا سلسلہ جاری رکھا جس کا صلہ بھی مل گیا۔ انہوں نے کہاکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھی کھیلنے کا موقع دیا گیا تو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتوحات میں اہم کردار ادا کروں گا۔
وائس آف ایشیا،20 مئی2020خبر نمبر 89

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے