Voice of Asia News

دورہ, انگلینڈ ، بابراعظم نے فیصلہ مکمل طور پر پی سی بی پر چھوڑ دیا

لاہور (وائس آف ایشیا ) بابر اعظم نے دورہ،انگلینڈ کا فیصلہ مکمل طور پر پی سی بی پر چھوڑ دیا، ان کا کہنا ہے کہ اس سیریز کیے حوالے سے مجھ سے زیادہ فیملی پریشان ہوگی، بورڈ نے ٹور کو محفوظ قرار دیا تو ضرور جاؤں گا،پاکستان نے طویل عرصے ہوم میچز نہ کھیلنے کا تلخ تجربہ کیا، اب کورونا کی وجہ سے تماشائیوں کے بغیر سٹیڈیمز میں کھیلنا پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق ویڈیو کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ دنیا تبدیل ہوگئی تو کرکٹ کھیلنے اور دیکھنے کا ماحول بھی بدلے گا، بہت جلد نئی صورتحال کے تقاضوں کو سمجھنا ہوگا، انگلینڈ میں کورونا وائرس کی وجہ سے کیسز کی تعداد بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے وہاں کا سفر کرنے والا کوئی بھی فرد خدشات کا شکار ہوگا، ٹور کی صورت میں مجھ سے زیادہ میری فیملی پریشان ہوگی لیکن اگر پی سی بی حالات کا جائزہ لینے کے بعد سیریز کو محفوظ سمجھتا ہے تو میں ضرور جاؤں گا۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز 2009ء سے 2019ء تک یو اے ای کے خالی میدانوں میں کھیلتے رہے ہیں۔ اب تو پوری دنیا کے حالات ہی ایسے ہو گئے، بند دروازوں کے پیچھے کارکردگی دکھانے کے لیے کرکٹرز کو بھی خصوصی تحریک دلانے کی ضرورت ہوگی،نوجوان بھی اپنے ہیروز کو آنکھوں کے سامنے ایکشن میں دیکھنے سے محروم رہیں گے، انھوں نے کہا کہ ہوم سیریز نہ ہونے کی وجہ سے مشکل حالات کے باوجود پاکستان نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2009ء اور چیمپئنزٹرافی 2017ء کا ٹائٹل اپنے نام کیا، مشکلات کے باوجود کارنامہ سرانجام دینے میں ہماری ٹیم کا کوئی ثانی نہیں، یہ پاکستانی کرکٹ کی خوبی ہے کہ ہمت نہیں ہاری۔
وائس آف ایشیا،20 مئی2020خبر نمبر 48

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے