Voice of Asia News

عمراکمل نے تین سالہ پابندی کے خلا ف اپیل دائر کردی :ذرائع

لاہور ( وائس آف ایشیا ) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل نے پی سی بی کی جانب سے عائد کردہ تین سالہ سزا کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی ہے جن کی درخواست کی سماعت کیلئے پی سی بی 15 روز میں آزاد منصف کا تقرر کرے گا۔پی سی بی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ لیگل ڈیپارٹمنٹ کو عمر اکمل کی اپیل موصول ہو گئی ہے اور اب پاکستان کرکٹ بورڈ 15 روز کے اندر آزاد منصف کی تقرری کرے گا جسے اپیل کی سماعت کرنی ہے۔عمراکمل نے پابندی کیخلاف اپیل کیلئے وزیراعظم کے پارلیمانی معاملات کے مشیر بابر اعوان کی خدمات حاصل کی ہیں۔واضح رہے کہ عمر اکمل بدعنوانی کی دو پیشکشوں کے بارے میں متعلقہ حکام کو مطلع کرنے میں ناکام رہے تھے جس کی بنیاد پر انہیں پہلے 20 فروری کو معطل کردیا گیا جس کی وجہ سے انہیں پاکستان سپر لیگ میں شرکت کا موقع نہیں مل سکا جبکہ بعد میں جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان کی سربراہی میں قائم پی سی بی کے انضباطی پینل نے عمر اکمل پر تین سالہ پابندی عائد کردی جن کا کہنا تھا کہ عمر اکمل نے سماعت کے دوران کسی قسم کی شرمساری کا اظہار کیا اور نہ ہی وہ معافی کے طلبگار دکھائی دیئے بلکہ انہوں نے بارہا یہ بات کہی کہ انہوں نے ماضی میں کئی مرتبہ بورڈ کو مختلف افراد کی جانب سے آفرز کے بارے میں بتایا تھا۔واضح رہے کہ عمر اکمل کی اپیل پر سماعت عید الفطر کے بعد ہو گی۔
وائس آف ایشیا،20 مئی2020خبر نمبر 20

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے