Voice of Asia News

شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے ، شائستہ لودھی

لاہور(وائس آف ایشیا ) اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن سے ساڑھی پہننے کا شوق تھا جو وقت کے ساتھ پروان بھی چڑھتا گیا لیکن آپ ہر وقت ساڑھی نہیں پہن سکتے۔میرے پاس شلوار قمیض کے ساتھ ساڑھیوں کی بہت بڑ کولیکشن موجود ہے اور میں موقع کی مناسبت سے لباس کا انتخابب کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شلوار قمیض پہننا میری ترجیح ہوتی ہے اور مجھے سیاہ رنگ بہت پسند ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت کوئی پراجیکٹ نہیں کر رہی اور جب بھی اپنی شخصیت کے مطابق کوئی کردار ملا تو ضرور نبھاؤں گی۔
وائس آف ایشیا،20 مئی2020خبر نمبر 38

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے