Voice of Asia News

کروناوائرس: وزیراعظم آج ٹیلی ہیلتھ پورٹل کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد( وائس آف ایشیا ) کرونا کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم عمران خان آج ٹیلی ہیلتھ پورٹل کا افتتاح کریں گے۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزارت صحت اور انفامیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی معاونت سے ٹیلی ہیلتھ پورٹل بنایا جارہا ہے، وزیراعظم عمران خان آج ٹیلی ہیلتھ پورٹل لانچ کریں گے۔آفس کا کہنا ہے کہ ٹیلی ہیلتھ پورٹل پر ماہر ڈاکٹرز مریضوں کو آن لائن دستیاب ہوں گے۔اس اہم اقدام کے تحت ڈاکٹرز رضاکارانہ طور پر اس پلیٹ فارم پر آن لائن اپنا اندراج کرواسکتے ہیں اور مریضوں کو بلا معاوضہ تشخیص کے ساتھ ساتھ علاج کی بھی سفارش کرسکتے ہیں۔ٹیلی ہیلتھ پورٹل کے ذریعے شہری کوویڈ۔19 کے بارے میں ماہرین سے سوالات پوچھنے کے علاوہ ٹیلیفون کے ذریعے ڈاکٹروں سے رابطے میں بھی رہ سکتے ہیں تاکہ مہلک وبا کے بارے میں گاہے بگاہے آگاہی لے سکیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانی طبی ماہرین کی خدمات لینے کے لیے ’یارانِ وطن‘ کے نام سے پروگرام متعارف کرایا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ دنیا میں پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر ہیں، پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کرونا کے خلاف جنگ میں ہماری مدد کرنا چاہتے ہیں، ہم نے اپنے ہیلتھ پروفیشنلز کے لیے یاران وطن لانچ کی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے