Voice of Asia News

چینی اسکینڈل میں ملوث افراد کو قوم معاف نہیں کرے گی ، شیخ رشید

راولپنڈی ( وائس آف ایشیا ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے والا ہے ،چینی اسکینڈل مین ملوث افراد کو قوم معاف نہیں کرے گی،چینی آٹے والے سب قوم کے سامنے آئینگے، حکومت کا کام نفع دیکھنا نہیں ،عوامی فلاح و آسانی مقدم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین آپریشنز کی جزوی بحالی کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ٹرین بحالی کے سلسلہ میں ذاتی دلچسپی لی جس کی وجہ سے یہ سب ممکن ہو ا، اس کے ساتھ ساتھ سب صوبوں نے بھی تعاون کیا اور آج ملک بھر میں ٹرینیں شروع کر دی گئیں۔سندھ حکومت نے ٹی وی پر اعتراض کیا مگر عملی طور پر نہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ریلوے کورونا وائرس حفاظتی تدابیر کے حوالے سے مکمل آگاہ ہے اور اس ضمن میں تمام انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام ڈویژنل سپرینٹنڈنٹس کو ایس او پیز کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ،تمام جگہوں سے ٹرینیں بروقت شروع کی گئی ہیں ،ایس او پیز پر عمل در آمد کے حوالے سے کمٹمنٹ ہے ،وفاقی وزیر نے کہاکہ اس وقت تمام بکنگ آن لائن کی جا رہی ہے، آن لائن ٹکٹ پر بہت لوگوں کو اعتراض ہے، عید کے بعد آن لائن کے بعد دوسری ٹکٹیں بھی کھول دی جائینگی ، اکتیس تاریخ تک یہی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ اجلاس کے بعد مزید فیصلہ کیا جائے گا۔قبل ازیںوفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ڈی ایس ریلوے راولپنڈی سید منور شاہ اور ایس پی ریلوے ظہیر احمد کے ہمراہ ٹرین آپریشن کے انتظا مات کا جائزہ لیا اور حکام کو ہدایت کی کہ ایس او پیز پر عمل در آمد ہر صورت یقینی بنا یا جائے ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے