Voice of Asia News

ڈیموکریٹ رہنما جو بائیڈن نے سیاہ فاموں سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرلی

واشنگٹن (وائس آف ایشیا )امریکا کے صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند ڈیموکریٹ رہنما جو بائیڈن نے سیاہ فاموں سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن نے ریڈیو انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر کوئی سیاہ فام شخص اس الجھن کا شکار ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ ڈالے یا بائیڈن کو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ سیاہ فام نسل سے تعلق نہیں رکھتا تاہم جو بائیڈن نے اپنے بیان کے چند گھنٹے بعد ہی ایک اور بیان میں سیاہ فاموں سے معذرت کرلی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے نامزدگی اور انتخابات میں ان کی کامیابی کا سہرا بھی سیاہ فاموں ہی کے سر ہے۔جو بائیڈن نے کہاکہ وہ صرف یہ کہنے کی کوشش کررہے تھے کہ انہوں نے سیاہ فاموں کے ووٹ کو ہمیشہ اہمیت دی ہے۔
وائس آف ایشیا،23 مئی2020خبر نمبر 2

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے