Voice of Asia News

مسلح فریقین جنگ بندی پر عملدر آمدیقینی بنائیں، اقوام متحدہ

 
نیویارک (وائس آف ایشیا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے دنیا بھر میں جاری مسلح تنازعات میں شامل فریقین پر ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کے لیے زور دیا ہے۔گوٹیرش نے گزشتہ روز سلامتی کونسل میں ایک رپورٹ جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا دنیا کے لیے سب سے کٹھن امتحان ہے۔ پچھلے ایک سال میں مختلف تنازعات میں بیس ہزار شہری ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے 23 مارچ کو جاری کردہ جنگ بندی کی اپیل پر مثبت رد عمل کا بھی عندیہ دیا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس کو حقیقی طور پر عملی جامع پہنانے کے سلسلے میں کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔
وائس آف ایشیا،23 مئی2020خبر نمبر 22

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے