Voice of Asia News

آئی سی سی نے کرکٹ کی واپسی کی گائیڈ لائنز جاری کردیں ترجمان

دبئی ( وائس آف ایشیا ) آئی سی سی نے کورونا وائرس کے نتیجے میں پیدا شدہ حالات کے پیش نظر ’’آئی سی سی بیک ٹو کرکٹ گائیڈلائنز‘‘کے عنوان سے تفصیلی دستاویز کا اجراء کردیا ہے جو گورننگ باڈی کی میڈیکل ایڈوائزری نے تخلیق کی ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کانفرنس نے کرکٹ کی سرگرمیوں کے نئے سرے سے محفوظ آغاز کیلئے گائیڈلائنز کا اجراء کردیا ہے جن پر وہ تمام رکن ممالک سختی سے عمل کریں گے جو کورونا وائرس کی عالمی وباء سے دوچار ہیں۔آئی سی سی کی کرکٹ کیلئے واپسی کی گائیڈ لائنز کے عنوان سے شائع کردہ اس تفصیلی دستاویزکو آئی سی سی بورڈ کی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی نے تخلیق کیا ہے جس میں کھیل کی نئے سرے سے محفوظ بحالی کیلئے عوام کے علاوہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پیشہ ور کھلاڑیوں کیلئے کچھ مخصوص پیمانے اور احتیاطی تدابیر شامل کی گئی ہیں کہ وہ عالمی وباء کے دوران مکمل حفاظت کے ساتھ کھیل کی سرگرمیاں کس طرح جاری رکھ سکتے ہیں۔اگرچہ اس دستاویز میں یہ نشاندہی نہیں کی گئی کہ کرکٹ کا باقاعدہ آغاز کب تک ممکن ہو سکے گا تاہم وہ طریقہ کار ضرور بیان کیا گیا ہے جس کے تحت رکن ممالک کورونا وائرس کے خطرات کے باوجود کرکٹ کا آغاز کر سکتے ہیں۔دستاویز کے مطابق کسی بھی سیریز کے دوران چیف میڈیکل آفیسر یا بائیو سیفٹی آفیشل کا تقرر کیا جائے جو حکومت کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ذمہ داری اٹھائے گا جبکہ کسی میچ سے قبل ضرورت کے تحت آئسولیشن ٹریننگ کیمپ،ٹمپریچر چیکنگ،کورونا وائرس ٹیسٹنگ کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ سفر سے چودہ روز قبل معلوم ہو سکے کہ ٹیم وباء سے مکمل محفوظ ہے۔اائی سی سی نے پریکٹس اور میچوں کے دوران ٹیسٹنگ پلان کی تجویز بھی پیش کی ہے۔
وائس آف ایشیا،23 مئی2020خبر نمبر 46

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے