Voice of Asia News

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے ممکنہ التوا پر بی سی سی آئی کی وضاحت :ارون دھومل

نئی دہلی (وائس آف ایشیا) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے ممکنہ التوا پر بی سی سی آئی نے آخرکار وضاحت کردی اور بھارتی بورڈ کے خزانچی ارون دھومل کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کیلئے ونڈو کی خاطر میگا ایونٹ کو موخر نہیں کرانا چاہتے البتہ یہ بات قابل غور ضرور ہے کہ اگر جگہ دستیاب ہوئی تو آئی پی ایل کو اکتوبر اور نومبر میں کرانے کی کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث بی سی سی آئی کا 530 ملین ڈالرز کا ایونٹ آئی پی ایل منسوخی کے خدشے سے دوچار ہے اور آسٹریلین میڈیا سمیت دنیا بھر میں یہ افواہیں گرم ہیں کہ بھارتی حکام ممکنہ نقصان سے بچاؤ کیلئے آئی پی ایل کی خاطر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے التوا کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ارون دھومل کا کہنا تھا کہ ایک حالیہ اجلاس کے دوران اس معاملے پر گفتگو ہو چکی اور انہوں نے اپنی رائے دے دی جس پر فیصلہ آئی سی سی کا کام ہے اور بی سی سی آئی از خود ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کو آگے بڑھانے کی کوشش کیسے کر سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ آسٹریلیا میگا ایونٹ کو شیڈول کے مطابق کرانے کیلئے پرعزم ہے تو بھارت کی کسی بھی تجویز سے کیا فرق پڑ سکتا ہے جب کہ شائقین کے بغیر ایونٹ کا انعقاد بھی کرکٹ آسٹریلیا کی مرضی پر منحصر ہے تاہم کیا اس ٹورنامنٹ کو خالی میدانوں پر کرانا درست ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ حالات بہتر ہو رہے ہیں لہٰذا انہیں ہر فیصلہ منظور ہوگا۔
وائس آف ایشیا،23 مئی2020خبر نمبر 91

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے