Voice of Asia News

ورسٹائل اداکار رنگیلا کو مداحوں سےبچھڑ ے 14برس بیت گئے

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) ادبی سنگت تنظیم و سر سنگیت اکیڈمی فیصل آباد کے زیر اہتمام لالی ووڈ کے نامور مزاحیہ اداکار ، صدا کار ، فلم ڈائریکٹر سعید خان عرف رنگیلا کی15ویں برسی آج 24 مئی بروزاتوارکو منائی جائے گی۔اس موقع پردیگرنگار خانوں میں بھی تعزیتی تقریب کے علاوہ رنگیلا کے پرستار انفرادی طور پر بھی فاتحہ خوانی کا اہتمام کریں گے۔اس موقع پر سعید خان عرف رنگیلا کی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش اور ان کی فنی خدمات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے گی۔ یاد رہے کہ رنگیلا 24مئی 2005ء کو 68برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔
وائس آف ایشیا،23 مئی2020خبر نمبر 53

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے