Voice of Asia News

ارطغرل غازی کے اداکار کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

اسلام آباد( وائس آف ایشیا ) پی ٹی وی پر نشر ہونے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے اداکار نے بھی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی وی کے اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے بتایا گیا کہ اس مشکل وقت میں ارطغرل غازی کی پوری کاسٹ پاکستان کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ ڈرامے کی کاسٹ کراچی میں ہونے والے المناک حادثے پر تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔اس ٹوئٹ میں ’ارطغرل غازی‘ کے اداکار کیوٹ سیٹن گیونر کی جانب سے ایک خاص پیغام بھی شیئر کیا گیا جو اس ڈرامے میں دوگن ایلپ کا کردار نبھارہے ہیں۔اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ مجھے کراچی میں ہونے والے طیارے حادثے کی خبر سن کر بیحد دکھ ہوا۔
وائس آف ایشیا،23 مئی2020خبر نمبر 55

 

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے