Voice of Asia News

طیارہ حادثہ،ماہرہ خان کی لواحقین سے تعزیت

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا ) پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویڑن کی مشہور اداکاہ ماہرہ خان نے لاہور سے کراچی آنے والے پی آئی اے کے طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ماہرہ خان نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے اور جو محفوظ رہے انہیں جلد صحتیابی عطا کرے۔واضح رہے کہ لاہور سے کراچی آنے والی قومی فضائی ادارے کی پرواز کراچی میں لینڈنگ سے 30 سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 نے دوپہر 2 بجکر 40 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔طیارہ لینڈنگ اپروچ پر تھا کہ کراچی ایئر پورٹ کے جناح ٹرمینل سے محض چند کلومیٹر پہلے ملیر ماڈل کالونی کے قریب جناح گارڈن کی آبادی پر گر گیا۔
وائس آف ایشیا،23 مئی2020خبر نمبر 61

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے