Voice of Asia News

طیارہ حادثہ،بالی وڈ اداکاروں سمیت معروف بھارتی شخصیات کا اظہارِ افسوس

ممبئی( وائس آف ایشیا )بالی وڈ اداکار اور معروف بھارتی شخصیات کی جانب سے کراچی میں طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا گیا۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ، جاں بحق افراد اور ان کے لواحقین سے تعزیت کی۔ بھارت کے حزبِ اختلاف کی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے طیارہ حادثے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی۔بھارتی اداکار انوپم کھیر نے طیارہ حادثے پر شدید رنج و غم کا اظہار کرنے کے ساتھ جاں بحق افراد اور ان کے لواحقین کیلئے دعائیں بھی کیں۔بالی وڈ کے مقبول ترین اداکار انیل کپور نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی، جاں بحق افراد اور ان کے لواحقین کے لیے دعائیں کیں۔بھارتی اداکارہ ثناء خان نے بھی پی آئی اے طیارے حادثے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔معروف بھارتی گلوکار ہنی سنگھ نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد اور لواحقین کے لیے دعا کی۔
وائس آف ایشیا،23 مئی2020خبر نمبر 58

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے