Voice of Asia News

چین میں سوپ پینے سے ایک ہی خاندان کے نوافراد ہلاک

بیجنگ(وائس آف ایشیا)چین میں غیرمعیاری نوڈلز سوپ پینے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔چین کے صوبے ہیلونگجیانگ صوبے میں فریزر میں رکھا نوڈلز سوپ پینے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نوڈلز سوپ گھر پر تیار کیا گیا تھا اور ایک سال سے فریج میں رکھا تھا، فیملی ممبر نے سوپ فریج سے نکال کر تمام گھر والوں کو پلایا تو ان کی حالت غیر ہوگئی۔متاثرہ افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 7 افراد دوران علاج دم توڑ گئے جبکہ فیملی کے دیگر 2 افراد دو روز قبل چل بسے۔پولیس کے مطابق فیملی 12 افراد پر مشتمل تھی اہلخانہ کے دیگر 3 افراد نے سوپ بدذائقہ ہونے کی وجہ سے اسے پینے سے انکار کردیا تھا جس کے سبب ان کی زندگی بچ گئی۔چینی ہیلتھ کمیشن نے گزشتہ دنوں قومی انتباہ جاری کیا تھا جس میں شہریوں پر زور دیا گیا تھا کہ وہ خمیر شدہ آٹے سے کھانا بنانے یا کھانے سے پرہیز کریں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے