Breaking News
Voice of Asia News

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں 10 جوان شہید


کوئٹہبلوچستان کے علاقے  کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 10 جوان شہید ہوگئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد گرفتار اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے عزم کا اظہار کیا گیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے کوئی بھی قیمت چکانے کو تیار ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے 25 اور 26 جنوری کی درمیانی رات حملہ کیا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں