Voice of Asia News

کرونا وائرس کی دوسری لہر، چین نے 3 ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی

بیجنگ (وائس آف ایشیا )کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر چین نے بھارت سمیت 3 ممالک کے شہریوں کو چین میں داخلے سے روک دیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین نے 3 ملکوں کے غیرملکی شہریوں کو چین میں داخلے سےروکا ہے جبکہ ان ممالک میں رہنے والے چینی باشندے سفر کرسکیں گے ۔ چین نے بھارت، بیلجیئم اور برطانیہ کے شہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی ہے ۔جبکہ فلپائن پر بھی چین کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے ۔ چین کی جانب سے دیگر کئی ممالک سے آنے والے شہریوں کی ایئرپورٹ پر کرونا ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کا عمل سخت کیا گیا ہے ۔ برطانیہ کی جانب سے ایک ماہ کا طویل لاک ڈاؤن لگائے جانے کے بعد چین نے برطانوی شہریوں کو بھی چین میں داخلے سے روک دیا ہے، جس پر چین میں برطانوی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ ایسے اچانک پابندی سے کئی کاروباری لوگوں کو نقصان ہوگا، چین کو بتانا چاہیے کہ یہ پابندی کب تک رہے گی ، البتہ چینی حکام کی جانب سے اس بارے میں کچھ نہین بتایا گیاہے ۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں کرونا کے کیسز بڑھے ہیں جبکہ بیلجیئم یورپ میں کورونا کے نئے مریضوں کے حوالے سے سرفہرست ہے، اس لیے کرونا کے حوالے سے کوئی رسک نہیں لے سکتے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانوی کابینہ کی منظوری کے بعد وزیراعظم بورس جانسن نے برطانیہ میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا ۔ جس کے بعد 5 نومبر سے 2 دسمبر تک برطانیہ میں لاک ڈاؤن رہے گا جبکہ غیر ضروری فضائی سفر پر برطانیہ پہلے ہی پابندی عائد کر چکا ہے ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے