Voice of Asia News

پیرس کے بین الاقوامی ہوائے اڈے چارلس ڈی گال پر جعلی نیگیٹو کووڈ ٹیسٹ کا انکشاف

پیرس( وائس آف ایشیا)پیرس کے بین الاقوامی ہوائے اڈے چارلس ڈی گال سے روانہ ہونے والی غیر ملکی پروازوں میں سے اکثر نے کووڈ ٹیسٹ کی شرط لازم کی ہوئی ہے ۔ کووڈ ٹیسٹ پازیٹو آنے کی صورت میں مسافروں کو سفر کرنے سے روک دیا جاتا ہے۔ کووڈ ٹیسٹ پرواز سے چند گھنٹے پہلے کروانا ہوتا ہے۔ایسے حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوں کچھ سرکاری افسران نے ہوائی اڈے پر 100/150 یورو میں جعلی نیگیٹو ٹیسٹ بیچنا شروع کر دیے۔ ان ٹیسٹس میں ڈاکٹر، لیبارٹری اور ریزلٹ بالکل ٹھیک ہوتا ہے باس نام بدل دیا جاتا ہے۔ یہ کام کسی فوٹو ایڈیٹنگ سافٹ ویر سے کیا جا رہا تھا۔ فراڈ کے شبہ میں سات افراد کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  • 0
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے