سرینگر (وائس آف ایشیا) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے جنوبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے سوپورہ کے علاقہ بومائی کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر کے لوگوں کے گھروں میں گھس کر انھیں خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا ہے ۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں سرچ آپریشن جاری تھا ۔

