Voice of Asia News

ہندوستانی افواج: وادی نیلم ،جہلم ویلی فائرنگ اور گولہ بھاری قابل مذمت اور تشویشناک ہے، عبدالرشید ترابی

مظفرآباد(وائس آف ایشیا) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل صدر ملی یکجہتی کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہندوستانی افواج کی طرف سے وادی نیلم ،جہلم ویلی سمیت سیز فائر لائن پر مسلسل فائرنگ اور گولہ بھاری قابل مذمت اور تشویشناک ہے ،ہندوستان کے جارحانہ اور خطرناک عزائم کے مقابلے کے لیے سنجیدہ صف بندی کی ضرورت ہے آزادکشمیر کے نوجوانوں کو عسکری اور شہری دفاع کی تربیت کا فوری انتظام کیا جائے ،سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو فتح کرنے کی بجائے کشمیرکی آزادی کے ایجنڈے کو آگے بڑھائیں ،افواج پاکستان اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا مزید عملی مظاہرہ کریں دشمن جو زبان سمجھتا ہے اسی زبان میں بات کرنے کی ضرورت ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے جنگ مسلط کررکھی ہے پوری قوم مل کر اس کا مقابلہ کرے کشمیر کی آزادی کی منزل کے حصول کی طرف پیش قدمی کی جائے مودی نے تمام مظالم ڈھا کر دیکھ لیا ہے لیکن کشمیری آزادی کی جدوجہد سے باز نہیں آئے ہندوستان اپنی شکست کو دیکھ کر سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کررہا ہے اس کا بھرپور جواب دینے کی ضرورت ہے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے ہندوستان خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار ادا کرے گی تو بھی اس جنگ سے متاثر ہو گی کشمیریوں نے آزادی کے لیے قربانیاں پیش کیں ہیں وہ ڈرنے والے نہیں ہمارے اسلاف نے مودی کے بڑوں کو بھگایا تھا اب مودی کو بھگانے کا وقت آگیا ہے مودی ہندوستان کو ٹکڑے ٹکڑے کروانے میں کردار ادا کرے گا مودی کی انتہا پسند پالیسیوں سے نہ صرف کشمیر آزاد ہو گا بلکہ ہندوستان کے نادر درجنوں ریاستوں کی آزادی کی عنوان بنیں گی انہوں نے کہاکہ اس مرحلے پر تمام جماعتوں اور قوم کو متحد و متفق ہو کر آگے بڑھنا چاہیے تا کہ آزادی کی منزل مل سکے ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے