اسلام آبا( وائس آف ایشیا )پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے کیلاش کمار نے پہلے ہندو افسر ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نے کیلاش کمار کے لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے کی تصدیق کی اور بتایا کہ کمار پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے ہندو افسر ہیں۔پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے کیلاش کمار کا تعلق تھر سے ہے۔

