Voice of Asia News

ملک بھر میں کورونا پابندیاں نرم، این سی او سی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا )نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کورونا پابندیاں نرم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔این سی او سی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا پابندیاں صرف 3 شہروں مظفر آباد، گلگت، مردان میں نافذ العمل تھیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق مظفر آباد، گلگت، مردان میں نافذ العمل کورونا پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔این سی او سی کے مطابق مختلف شہروں میں کورونا پابندیاں مرحلہ وار اٹھائی گئی ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں