Voice of Asia News

عوام 95فیصد ماسک لگائیں تو لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں، عالمی ادارہ صحت

برسلز( وائس آف ایشیا ) عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر برائے یورپ، ہانس کلٴْوگے کا کہنا ہے کہ اگر کسی ملک کے 95 فیصد عوام ماسک لگائیں تو لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر برائے یورپ کے مطابق یورپ میں لاک ڈاؤن سے بچا جا سکتا ہے اگر وہاں کے ایسے مقامات پر تقریباً ہر کوئی ماسک لگائے جہاں سماجی فاصلے برقرار رکھنا ممکن نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپ میں اس وقت 60 فیصد یا اس سے کم لوگ ماسک لگاتے ہیں اور اگر یہ شرح 95 فیصد تک پہنچ جائے تو لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں رہے گی۔تاہم انہوں نے متنبہ کیا کہ ماسک کے استعمال کا مطلب حتمی علاج ہرگز نہیں اور اس کے ساتھ دیگر اقدامات کو یکجا کی ضرورت ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے