Voice of Asia News

بھارتی پولیس نے پلوامہ میں دو بیگناہ کشمیری نوجوان گرفتار کر لئے

سرینگر ( وائس آف ایشیا ) بھارت کے غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ سے دو بیگناہ کشمیری نوجوان گرفتار کر لیے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے بلال احمد چوپان نامی نوجوان کو پلوامہ کے علاقے واگڈترال جبکہ ایک اور نوجوان مرسلین بشیر شیخ کو ضلع کے علاقے چٹلام پامپور سے گرفتار کیا ۔پولیس نے گرفتار نوجوانوں پر ایک مجاہد تنظیم کے ساتھ کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔یاد رہے کہ بھارتی پولیس نے کشمیری نوجوانوں کوگرفتار کرنے کے بعد انہیں مجاہد قرار دینے اور پھر ان پر مجاہدین کے ساتھ کام کرنے کاالزام دھرکر جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کی ایک نئی حکمت علمی شروع کر رکھی ہے۔اس نئی کارروائی کا مقصد کشمیری نوجوانوں کو تحریک آزادی کے ساتھ وابستگی کی سزا دینا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے