Breaking News
Voice of Asia News

ٹرمپ کو وائٹ ہاوس سے نکالنے کے لیے اسپیشل فورس سے مدد لیں گے ،اوباما

واشنگٹن(وائس آف ایشیا )سابق امریکی صدر باراک اوبامانے کہاہے کہ اگر قائم مقام صدرٹرمپ نے وائٹ ہاؤس خالی نہ کیا تو اسپیشل فورس کی مدد لینا پڑسکتی ہے ،امریکی ٹی وی سے بات چیت میں صحافی جیمی کامل نے اوباماسے پوچھا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاوس سے نہ نکلنے پر ڈٹ جائیں تو انہیں وہاں سے کیسے نکالا جاسکتا ہے تو اوباما نے ٹرمپ کے حوالے سے اپنی روایتی نفرت کا فورا اظہار کیا اور کہا کہ ٹرمپ کو وائٹ ہاوس سے نکالنے کے لیے فوج کی مدد بھی لینا پڑ سکتی ہے۔یہ سوال اس لیے کیا گیا ہے امریکا کی تاریخ میں آج تک کسی صدر نے انتخابات نے شکست کے بعد میں نا ماننے والا رویہ نہیں اپنا جیسا کہ ٹرمپ نے اختیار کیا ہے۔ انتخابات کے نتائج آنے کے بعد بھی وی اپنی شکست تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں حالانکہ انہیں 20 جنوری سے پہلے وائٹ ہاس چھوڑنا ہوگا اور اقتدار اپنے جانشین کے حوالے کرنا ہوگا۔اگر ٹر مپ وائٹ ہاوس سے نہ نکلے تو کیا کرنا ہوگا اس سوال کے جواب میں اوباما نے ہنستے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے۔ ہم ہمیشہ کی طرح وائٹ ہاؤس میں نیوی سیلز بھیج سکتے ہیں ۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ کو پکڑ کر وائٹ ہاؤس سے باہر لایا جائے گا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے