Breaking News
Voice of Asia News

کشمیری عوام کی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا، صمد انقلابی

سرینگر( وائس آف ایشیا )غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںاسلامی تنظیم آزادی جموںو کشمیرکے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے کہاہے کہ کشمیری عوام نے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں جنہیں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی عظیم قربانیاں رنگ لائیں گی اور وہ بھارتی چنگل سے آزاد ہوجائیںگے۔zنہوں نے کہا کہ جموںو کشمیر کے عوام 1947ء سے بالعموم اور گزشتہ تین دہائیوں سے بالخصوص قربانیوں کی ایک عظیم تاریخ رقم کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ بھارت مبنی برحق تحریک حق خودارادیت کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے اور اس نے اپنی فورسز کو نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت یہ بات سمجھ چکا ہے کہ کشمیری عوام تحریک آزادی سے کبھی دستبردار نہیں ہونگے اسی لئے اس نے گزشتہ سال 5 اگست کو دفعہ370 اور 35-A ختم کر کے مقبوضہ جموںو کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی راہ ہموار کی۔صمد انقلابی نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران لاکھوں غیر ریاستی باشندوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے جو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے کیوںکہ جموںو کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ علاقہ ہے۔ انہوںنے عالمی برادری پر زور دیاکہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں غیر قانونی اور یکطرفہ بھارتی اقدامات کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے۔صمد انقلابی نے کمانڈر آزاد ملک ،کمانڈر حنظلہ فردوس ، کمانڈر باسط میر ، انیس شفیع اور قاسم ثانی کو ان کے دوسرے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے