Voice of Asia News

کشمیری خواتین کو ذہنی ، جسمانی تشدد کے ساتھ ساتھ جنسی تشدد کا سامنا ہے، تحریک استقلال

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا ) تحریک استقلال جموں و کشمیر کے وائس چیئرمین مشتاق احمد بٹ نے کہاہے کہ کشمیری خواتین کو بھارتی فورسز کی طرف سے ذہنی اور جسمانی تشدد کے ساتھ ساتھ بد ترین جنسی تشدد کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مشتاق احمد بٹ نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقعے پر ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز ہماری عفت مآب خواتین کو نہ صرف ذہنی ا ورجسمانی تشدد کا نشانہ بنارہی ہیں بلکہ انہیںہروقت بھارتی فورسز کے چھاپوں، عزیزوں اور رشتہ داروں کے قتل اور لاپتہ ہونے، معصوم اور پھول جیسے بچوں کوپیلٹ گن کے استعمال سے آنکھوں کی بینائی سے محروم ہونے،قیمتی املاک کے تباہ ہونے اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے