Voice of Asia News

آسٹریلین بلے باز نے 65 گیندوں پر ڈبل سنچری بنا ڈالی

لاہور ( وائس آف ایشیا ) ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری سکور کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہوتی ،اس فارمیٹ میں صرف وہ بلے باز ہی ڈبل سنچری سکور کرسکتا ہے جس کی فارم شاندار چل رہی ہو یا پھر اسے حریف ٹیم کے بائولنگ پلان کے بارے میں مکمل علم ہو،حال ہی میں آسٹریلیا کی مقامی لیگ میں محض 65 گیندوں پر ڈبل سنچری سکور کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا گیا ہے۔آسٹریلیا کے ایک بہترین بلے باز زیک ریٹری نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 65 گیندوں پر تیز ترین ڈبل سنچری سکور کرکے بہترین ریکارڈ اپنے نام کیا ہے ۔ آسٹریلیا میں حال ہی میں کچھ لیگز کے میچز چل رہے ہیں جس میں چیلٹن ہام پارک ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی زیک ریٹری نے میلبورن کے خلاف صرف 65 گیندوں پر اب تک کی تیز ترین ڈبل سنچری سکور کرکے دنیائے کرکٹ میں تہلکہ مچا دیا ہے ۔ زیک ریٹری نے مجموعی طور پر 208 رنز کی اننگز کھیلی جس میں ایک اوور میں انھوں نے 6 چھکے بھی لگائے ، انہوں نے مجموعی طور پر اپنی اننگز میں 23 مرتبہ گیند کو ہوا میں بائونڈری کے پار پہنچایا۔                 

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے