Breaking News
Voice of Asia News

زندگی میں کبھی نشہ آور ادویات کا استعمال نہیں کیا، شعیب اختر

راولپنڈی ( وائس آف ایشیا )سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ زندگی میں کبھی نشہ آور ادویات کا استعمال نہیں کیا۔ایک انٹرویومیں سابق پیسر شعیب اختر نے کہا کہ زندگی میں کبھی نشہ آور ادویات کا استعمال نہیں کیا، بولنگ کی رفتار 100کرنے کیلئے ڈرگز کا سہارا لینے کا مشورہ دیا جاتا لیکن میں نے کبھی کان نہیں دھرے۔اینٹی نارکوٹکس کی تقریب میں انھوں نے کسی کا نام لیے بغیر بتایا کہ ڈرگز استعمال کرنے کی وجہ سے ایک انٹرنیشنل کرکٹر کا کیریئر ہی تباہ ہوگیا، انگلینڈ میں اسکینڈل سامنے آنے سے قبل محمد عامر کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی تھی مگر بری صحبت نے ان کو نقصان پہنچایا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے