Breaking News
Voice of Asia News

بے گھر افغانیوں کے خواب کسی اور کے خوابوں سے مختلف نہیں، ماہرہ خان

کراچی ( وائس آف ایشیا ) اقوام متحدہ کی سفیر برائے افغان مہاجرین ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ بے گھر افغانیوں کے خواب کسی اور کے خوابوں سے مختلف نہیں ہوتے۔معروف اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر کچھ تصاویر شیئرز کی ہیں جس میں وہ افغان مہاجرین بچوں کے ہمراہ وقت گزارتی اور گفتگو کرتی نظر آرہی ہیں۔تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ بے گھر افغانیوں کے خواب کسی اور کے خوابوں سے مختلف نہیں ہوتے کیوں کہ گھر کا ہونا، بچوں کو اسکول بھیجنا اور تشکیل خاندان کا خواب ہر کوئی دیکھتا ہے، بس ان خوابوں کو پائے تکمیل تک پہنچانے میں ان لوگوں کو پر سکون ماحول کی ضرورت ہے۔ماہرہ خان نے کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ کسی بھی معاشرے کی کامیابی کی کنجی تعلیم ہوتی ہے اس لئیعالمی سطح پر سب کے لئے معیاری تعلیم کا ہدف متعین کیا گیا ہے جس میں افغان مہاجرین بھی شامل ہیں۔افغانستان 2020 کے عنوان سے منعقد کی جانے تقریب میں معیاری تعلیم کے حوالے سے بحث کی گئی جوکہ یقین افغان مہاجرین کے بچوں کے مستقبل کو سنوارنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  • 0
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے