Voice of Asia News

فلم پروڈیوسرز اورفنکاروں کو بھی بینکوں سے قرضے ملنے چاہئیں‘ میرا

لاہور( وائس آف ایشیا )نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ جب تک فلم انڈسٹری میںنئی سرمایہ کاری نہیں آئے گی ہماری انڈسٹری ترقی نہیں کر سکتی ، کاروباری شخصیات اور کمپیوں کی طرح فلم پروڈیوسرز اور فنکاروں کوبھی بینکوں سے قرضے ملنے چاہئیں اور حکومت اور اسٹیٹ بینک اس کیلئے پالیسی کااعلان کریں۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ فنکاروں کو حکومت کی سطح پر کوئی سہولیات اور مراعات میسر نہیں جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں فنکاروںکو بے پناہ عزت اورمراعات دی جاتی ہیں۔انہوںنے کہا کہ بینکوں سے قرض کے حصول کیلئے فنکاروں کے لئے پالیسی نہیں ، فنکار اپنے فن کے ذریعے نہ صرف ملک کی خدمت کرتے ہیں بلکہ بیرون ممالک بھی اپنے ملک کی پہچان ہوتے ہیں۔ مطالبہ ہے کہ حکومت فلم پروڈیوسروںا ور فنکاروں کے لئے بینکوں سے قرض کی ادائیگی کے لئے پالیسی بنائے ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے