Voice of Asia News

سابق عالمی چیمپئن ملک عبد العزیز(ٹائی سن) کادوبارہ رنگ اترنے کا فیصلہ

کیلیفورنیا(وائس آف ایشیا )امریکی باکسر‘ سابق عالمی چیمپئن مائیک ٹائیسن نے 15 سال بعد رنگ میں واپسی کا فیصلہ کرلیا‘ 28 نومبر کو لاس اینجلس میں کھیلنے جانے والے دوستانہ نمائشی میچ ٹائی سن کا مقابلہ روئے جونز جونیئر کے ساتھ ہو گا۔ منگل کو سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں مائیک ٹائی سن نے کہا کہ یہ مقابلہ بہت سخت اور شدید ہو گا۔میں نے بعض اوقات میچ ہارے بھی ہیں لیکن 28 نومبر کو ہونے والے مقابلے میں فتح حاصل کروں گا۔ میچ کے منتظمین نے مقابلے کو ایک نمائشی اور دوستانہ میچ کا درجہ دے رکھا ہے۔ مقابلہ آٹھ راو ٴنڈز پر مشتمل ہو گا۔ اس میچ کی منظوری کیلیفورنیا کے ایتھلیٹک کمیشن نے بھی دے دی ہے۔ یہ میچ 12ستمبر کو ہونا تھا مگر کورونا وبا کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔واضح رہے کہ مائیک ٹائسن کو 1997ئمیں ایک مقابلے کے دوران اپنے حریف ایونڈر ہولی فیلڈ کے دائیں کان کو دانتوں سے کاٹنے کے جرم میں باکسنگ سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔مائیک ٹائی سن نے 20 سال کی عمر میں ورلڈ باکسنگ کونسل، ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کا ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل جیت کر نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ انہوں نے 58 میں سے 50 مقابلوں میں فتح حاصل کی جبکہ 6 مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نی44 مقابلوں میں اپنے حریفوں کو ناک آؤٹ کیا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے