Voice of Asia News

آج جس مقام پر ہوں محنت سے بلاتعطل کام ‘ محسن گیلانی

لاہور(وائس آف ایشیا )سینئر اداکار محسن گیلانی نے کہاہے کہ شوبز کی دنیا میں آج جس مقام پر ہوں اس کی اصل وجہ لگن اورمحنت سے بلاتعطل کام کرنا ہے، ملتان سے اداکار بننے کا خواب لے کرلاہور آیا تھااورداتاکی نگری میں مجھے وہ کامیابیاں ملیں جومیںنے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ایک انٹر ویو میں محسن گیلانی نے کہا کہ بے شماراداکارایسے ہیں جو دوسرے شہروں سے لاہور آئے اورانہوں نے دولت، شہرت،عزت اورمقام حاصل کیا ۔انہوں نے کہا کہ میں لاہورمیں گزرے ہوئے وقت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا، جب میں لاہور آیا تومیرے پاس رہنے کے لئے کوئی ٹھکانہ نہیں تھا اور پھر خدا کی ذات نے بڑا کرم اورفضل کیا جس کا میں جتنا بھی شکرادا کروں وہ کم ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے