Voice of Asia News

لنکا پریمیئر لیگ کو ایک اور جھٹکا، آصف علی بھی لیگ سے دستبردار

اسلام آباد (وائس آف ایشیا ) قومی کرکٹر آصف علی بھی لنکن پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے، جارحانہ بلے بازی کرنے والے آصفعلی نے قائد اعظم ٹرافی کو ترجیح دیتے ہوئے لنکن پریمیئر لیگ سے دستبرداری اختیار کی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں زبردست کارکردگی دکھا کر ٹیم میں واپسی کرنا چاہتے ہوں۔ آصف علی قائد اعظم ٹرافی میں ناردرن کی نمائندگی کررہے ہیں۔آصف علی کا ایل پی ایل میں جافنا سٹالینز سے معاہدہ ہے۔ انہوں نے لنکا پریمیئر لیگ میں حصہ نہ لینے کے فیصلے سے جافنا سٹالینز کو آگاہ کردیا۔ جافنا سٹالینز میں آصف علی کے علاوہ قومی ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک اور فاسٹ بولر عثمان خان شنواری شامل ہیں۔ لنکن پریمیئر لیگ 26 نومبر سے شروع ہوگی۔ اس سے پہلے محمد حفیظ اور کامران اکمل بھی ایل پی ایل سے دستبر دار ہو چکے ہیں۔            

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے