Breaking News
Voice of Asia News

وینا ملک نے اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا

کراچی(وائس آف ایشیا ) ادکارہ وینا ملک کی جانب سے اپنے سابق شوہر اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔ادکارہ وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان لڑائی میں شدت آگئی اور وینا ملک کی جانب سے اسد خٹک کو بھیجے گئے لیگل نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ اسد خٹک جان بوجھ کر وینا ملک کو بدنام کر رہا ہے، وینا ملک کے بچوں کو قانون کے مطابق پاکستان لایا گیا۔وینا ملک کی جانب سے اسد خٹک کو بھیجے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ اسد خٹک دبئی کی مقامی عدالت کا حکم نامہ غلط بیان کر رہا ہے، اسد خٹک مقامی عدالت کا مکمل آرڈر شوسل میڈیا پر شیئر کریں۔لیگل نوٹس کے مطابق اسد خٹک کے بے بنیاد الزامات سے وینا ملک کی شہرت متاثر ہوئی ہے، اسد خٹک 90 دنوں میں میڈیا اور شوشل میڈیا پر آ کر معافی مانگے، معافی نہ مانگنے پر اسد خٹک کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے