Voice of Asia News

لنکا پریمئر لیگ شاہد آفریدی سری لنکا پہنچ گئے  

کراچی(وائس آف ایشیا ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سری لنکا پہنچ گئے، شاہد آفریدی لنکا پریمئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی قیادت کریں گے۔سابق کپتان فلائٹ مس ہونے کے سبب ایک روز تاخیر سے روانہ ہوئے تھے، شاہد آفریدی پہلے کولمبو پھر وہاں سے ہمبن ٹوٹا جائیں گے۔سری لنکا پریمئر لیگ کا آغاز (کل)26 نومبر سے ہوگا، (آج) جمعرات کوگال گلیڈی ایٹرز کا پہلا میچ جافنا سٹالینز سے ہوگا۔ایونٹ میں 5 ٹیمیں کولمبو کنگز، دمبولا ہاکس، گال گلیڈی ایٹرز، جافنا اسٹالینز اور کینڈی ٹسکرز شامل ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے