Voice of Asia News

ہر انسان کو پیار ،محبت اور توجہ کے ساتھ عزت بھی چاہیے ‘جگن کاظم

لاہور (وائس آف ایشیا) نامور اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ ہر انسان کو پیار ،محبت اور توجہ کے ساتھ عزت بھی چاہیے ،توجہ اور محبت بے اختیار ہوتی ہیں جبکہ عزت کروانا انسان کے اپنے اختیار میں ہے۔ایک انٹر ویو میںانہوںنے کہا کہ آج تک دنیا میں جن لوگوں نے عزت اور نام کمایا وہ ان کا اپنا کردار تھا جس کی بدولت وہ معاشرے میں باعزت شخصیت کے طورپر نمایاں ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ ایسی بے شمار ہستیاں ہیں جنہوں نے صرف اپنے فلاحی کاموں کے ذریعے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کی عزت کروائی جس پر ہمیں فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ دوسروں کو عزت دیں اور کسی کو بھی اپنے سے کم تر نہ سمجھیں اس سے دوسرے انسان میں بھی مثبت جزبہ بیدار ہوتا ہے جو معاشرے کے لئے بڑا سود مند ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے