Voice of Asia News

بھارت ایشیا کا کرپٹ ترین ملک قرار، عالمی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

برلن (وائس آف ایشیا)کرپشن کی روک تھام اور اس سے دنیا کو آگاہ کرنے والی عالمی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بھارت کو ایشیا کا کرپٹ ترین ملک قرار دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ براعظم ایشیا میں سب سے زیادہ 39 فیصد بدعنوانی بھارت میں پائی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق 46 فیصد بھارتی سرکاری اداروں میں کام کروانے کے لیے رشوت دیتے ہیں جو کہ ایشیا میں سب سے زیادہ شرح ہیرشوت ادا کرنے والے لوگوں نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو بتایا کہ رشوت دیے بغیر بھارت میں کوئی کام نہیں ہوتا۔رپورٹ کے مطابق یہ شرح ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق 17 ایشیائی ممالک کے 20 ہزار افراد سے سروے کیا گیا۔ جس میں معلوم ہوا کہ سب سے کم رشوت ستانی والے ممالک میں جاپان اور مالدیپ شامل ہیں۔ یاد رہے جنوری میں ورلڈ اکنامک فورم کیلئے جاری اپنی رپورٹ میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے ’کرپشن پرسیپشن انڈیکس ‘ کے حوالے سے 180 ملکوں میں بھارت کو 80 واں نمبر دیا تھا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے