Voice of Asia News

امریکہ دنیا کی قیادت سے پیچھے نہیں ہٹے گا . جوبائیڈن کا اعلان

واشنگٹن(وائس آف ایشیا ) امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا کی قیادت سے پیچھے نہیں ہٹے گا بلکہ دنیا کی قیادت کرتے ہوئے مخالفین کا مقابلہ اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر چلے گا۔ ان خیالات کا اظہار نو منتخب صدر نے ریاست ڈیلاویئر کے شہر ولمنگٹن میں قائم اپنے کیمپ دفترمیں خارجہ اور قومی سلامتی کے امور سے متعلق اپنی نامزد کردہ ٹیم کے تعارفی سیشن کے دوران کیا.جو بائیڈن نے کہا کہ میری منتخب کردہ ٹیم اس پختہ یقین پر اعتماد رکھتی ہے کہ جب امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے تو زیادہ مضبوط ہوتا ہے اسی طرح ہم غیر ضروری فوجی تنازعات میں ملوث ہوئے بغیر امریکہ کو محفوظ رکھ سکتے ہیں بائیڈن نے کہا کہ میں نے اپنی کابینہ کے لیے جن اراکین کا انتخاب کیا ہے وہ نہ صرف خارجہ پالیسی کو درست کریں گے بلکہ وہ آنے والی نسلوں کے لیے خارجہ اور قومی سلامتی سے متعلق پالیسی ترتیب دیں گے۔وہ مجھے ان باتوں سے آگاہ کریں گے جن کا جاننا میرے لیے ضروری ہے نہ کہ میں کیا سنتا چاہتا ہوں۔خیال رہے کہ نو منتخب صدر جو بائیڈن نے انٹنی بلنکن کو وزیر خارجہ نامزد کیا ہے جو امریکہ کی خارجہ پالیسی سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کے نکتہ نظر سے بالکل مختلف رائے رکھتے ہیں ناقدین یہ اعتراض کرتے رہے ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں امریکہ یورپ میں اپنے دیرینہ اتحادیوں سے دور ہو گیا ہے جبکہ اس نے روسی صدر ولادی میر پوٹن، ترک صدر ایردوان اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان جیسے آمروں کے ساتھ تعلقات استوار کر لیے ہیں۔اگرچہ صدر ٹرمپ امریکہ کی جانب سے روس پر عائد کی گئی پابندیوں کو ان کی انتظامیہ کی قوت اور عزم کا ثبوت قرار دیتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ان سے زیادہ روس سے سختی سے کوئی نہیں نمٹا بلنکن کے علاوہ بائیڈن نے ماحولیات سے متعلق سابق وزیر خارجہ جان کیری کو اپنا خصوصی ایلچی نامزد کیا ہے جو نیشنل سیکیورٹی کونسل کا بھی حصہ ہوں گے. بائیڈن نے الحاندرو مایورکاس کو وزیر داخلہ، تھامس گرین فیلڈ کو اقوامِ متحدہ میں امریکہ کی سفیر، ایورل ہینز کو ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس اور جیک سولیون کو قومی سلامتی کا مشیر نامزد کیا ہے بائیڈن نے کہا کہ میں امریکی عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ بطور امریکی ہم اس ٹیم پر فخر کریں گے انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم ایک نئی سوچ اور حکمتِ عملی کے تحت کام کرتے ہوئے امریکی عوام کی توقعات پر پورا اترے گی.ادھر صدر ٹرمپ نے تاحال انتخابی نتائج کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا اور انہوں نے مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے گو کہ صدر ٹرمپ نے امریکہ میں انتقال اقتدارِ کے ذمہ دار ادارے جنرل سروسز اینڈ ایڈمنسٹریشن (جی ایس اے) کو تیاریاں شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے تاہم صدر ٹرمپ کا اب بھی یہ اصرار ہے کہ وہ قانونی جنگ جاری رکھیں گے ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے